رمز تھی دل کی کوئی کیسے زباں تک پہنچی
بات سے بات جو نکلی تو کہاں تک تک پہنچی
ایک ماتھے کی شکن گرم رویئے میں ڈھلی
پھر وہ تکرار بنی ۔۔ تیر و کماں تک پہنچی
آج موضوعِ سخن ہم نے وفا رکھا تھا
بات انساں سے چلی اور سگاں تک پہنچی
حق کے متوالوں کی آنکھوں میں اتر آیا لہو
بات ملحد کی جو مومن کی اذاں تک پہنچی
اسکی پرواز بلندی کو نہ چھو جائے کہیں
کیسے چڑیا یہ بنا پر کے وہاں تک پہنچی
رنگ محفل پہ چڑھا, ذکرِ سخن خوب ہوا
بات اردو کی, زباں اور بیاں تک پہنچی
دل ترستا تھا تلاوت کے لیئے جس کی حیا
آج اردو وہ میری پاک زباں تک پہنچی