فضا مسرور ہے سکون چھا رہا ہے
چہرے جگمگاتے دل مسکرا رہا ہے
فضلِ الٰہی کا عروج آ رہا ہے
جاگو مسلمانوں رمضان آ رہا ہے
انسان جو رہے، اب تک گمراہ
ان کے لیے کھلنے لگی ہے اک راہ
آوازِ عام اب دے رہا خدا
ان غافلوں کو جا کر دے کوئی اطلاع
مغفرت کا قوی امکان لا رہا ہے
جاگو مسلمانوں رمضان آ رہا ہے
فاقہ نہ کررو، روزے اب رکھو تم
اپنی عبادتوں کو ضائع مت کرو تم
تقویٰ کے لیے بس ریا سے بچو تم
اور سنو اے انساں اللہ سے ڈرو تم
تقویٰ کا لیے پیغام آ رہا ہے
جاگو مسلمانوں رمضان آ رہا ہے
یہ کھانا پینا، چھوٹے گا کبھی نہ
گوائو مت اس کے لیے تم یہ خزینہ
بیجا نہ لگائو یہ خون اور پسینہ
بس دعا، نماز و قرآن تھام لینا
رحمت کا وسیع سامان لا رہا ہے
جاگو مسلمانوں رمضان آ رہا ہے
چلو نایاب مل کر، پکڑیں یہ گاڑی
کوشش کریں گے ہو اللہ ہم سے راضی
تو معاف کرو چھوڑو سب سے ناراضی
جو تم بڑھو تو ہے اللہ عادل قاضی
بے شک وہ جانتا ہے ہر نیت تمھاری
ہر حال رہے گی مشیّت اس کی جاری
سن لو سمجھ لو، آگے مرضی تمھاری
اللہ کی رضا کا انعام لا رہا ہے
جاگو اے مسلمانوں رمضان آ رہا ہے