Add Poetry

رمضان میں اپنی عاقبت سنوارو لوگو

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

رمضان میں اپنی عاقبت سنوارو لوگو
اس مبارک ماہ میں خودکو سدھارولوگو

الله کی مخلوق کوتم سےشکایت نہ ہو
تم سب ایسےماہ رمضان گزارو لوگو

جو ملےاسی پہ تم قناعت کرنا سدا
کسی دوسرے کا حق نہ مارولوگو

غموں کےدور میں بھی ثابت قدم رہو
الله کے علاوہ کسی کو نہ پکارو لوگو

رمضان کریم کےسبھی روزےرکھ کر
اپنےچہرے کا نور تم سب نکھارولوگو

Rate it:
Views: 412
23 Jul, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets