Add Poetry

رمضان ہے

Poet: By: Zulfiqar Haider Parwaaz, Karachi

 خوشیوں کا سامان ہے رمضان ہے
دین کی جو شان ہے رمضان ہے

آسماں پر دیکھ کر سب نے کہا
چاند کا اعلان ہے رمضان ہے

بخشوائے گا گناہوں کو وہی
صاحبِ ایمان ہے رمضان ہے

رحمتوں اور برکتوں کا سربسر
حق کا یہ فرمان ہے رمضان ہے

یوں تلاوت میں سبھی مشغول ہیں
رات دن قرآن ہے رمضان ہے

حجرِ اسود جاکے حیدر چوم لوں
بس یہی ارمان ہے رمضان ہے

Rate it:
Views: 544
09 Jun, 2016
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets