یہ شروعات محبت آپ نے کیا خوب کی
ہو گئی اک آن میں حالت مری مجذ وب کی
پیار پہ اکسایا ۔ ایس ایم ایس کئے ۔ ڈیٹنگ بھی کی
پھر ستم یہ ہر شرارت ہم سے ہی منسوب کی
کچھ جلائے ۔ کچھ پڑھے ۔ کچھ پھاڑے ابا جان نے
حالت اب دیکھی نہیں جاتی ترے مکتوب کی
کیسے کیسے قومی ہیرو پل میں ننگے ہو گئے
سنت جی اسپاٹ فکسنگ تم نے بھی کیا خوب کی
دودھ میں بس ایک چمچ روح افزا گھولئے
ہے میاں کچھ ایسی ہی رنگت مرے محبوب کی
اک شراب حسن ہے ۔ اس کے علاوہ اے حسن
ہم نے عادت ہی نہیں ڈالی کسی مشروب کی