Add Poetry

روشن دل

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammad Siddique Prihar, Karachi

میلاد نبی کا مناتے رہیں گے
محفلیں یوں ہی سجاتے رہیں گے

لگا کر جھنڈے بتایا جبریل نے
یوم حشر تک لہراتے رہیں گے

گونجتی رہیں گی نعتوں سے فضائیں
محبت بھرے نعرے مہکاتے رہیں گے

جشن ولادت میں آنے والوں کی
فرشتے روزانہ فہرستیں بناتے رہیں گے

نوازتے ہیں اپنی آمد سے آقا
راہوں میں آنکھیں بچھاتے رہیں گے

ہوتی ہیں نازل انوار کی بارشیں
برکتوں سے فائدے اٹھاتے رہیں گے

ملے گی جنت ضرور ان کو
اشک یاد مصطفی بہاتے رہیں گے

ہوجائیں گے روشن دل ہمارے
شمعیں صدیق ایسی جلاتے رہیں گے

Rate it:
Views: 617
10 Apr, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets