روشنی سے آگے کی بات ہے
بس نور_ ذات ہی ذات ہے
کلیم الله ہے اور طور ہے
تقاضا_عشق ہے اور التفات ہے
آزمائش کڑی سے گزرنا ہے
سفر_ محبت کی شروعات ہے
دین و ایمان تولے جائیں گے
میزان_ حق ہے اور مکافات ہے
خدائے رحمن و رحیم کے حضور
ندامت ہے التجا ہے درخواست ہے