روکنا ہے سب جرائم کو مٹانا ہے اس سے برائی کا نشان
Poet: Ch Jahangir Zafar Bhatti By: Ch Jahangir Zafar Bhatti, Gujrat روکنا ہے سب جرائم کو مٹانا ہے اس سے برائی کا نشان
 یوں کرے ترقی کہ رہے نہ خشک سالی کا ذرہ بھی امکان
 
 بنا کر امن کا گہوارہ رہنا ہے اس میں امن و سکون سے
 ہو فخر کہ ہم ہیں اسکے شہری ایسی اچھی ہو اسکی پہچان
 
 کرنی ہے سب کو محنت یہ سوچ کر کامیابی بنے ہمارا مقدر
 حاصل کرنی ہے بس ہم کو فتح چاہے کوئی بھی ہو میدان
 
 مٹانا ہے خود سے سندھی بلوچی پنجابی پٹھان کے فرق کو
 بھُلا کر نفرتیں محبتیں بانٹیں ہر طرف سب کا ہو یہ ارمان
 
 کرنا ہے خود سے عزم کہ رہے پرچمِ حلالی ہمیشہ بلند و بالا
 کیونکہ میں ہوں پاکستان سے اور مجھ سے ہے میرا پاکستان
More Pakistan Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 