Add Poetry

رٙنجِ فراقِ یار میں رُسوا نہیں ہُوا

Poet: منیر نیازی By: ساجد ہمید, Karachi

رٙنجِ فراقِ یار میں رُسوا نہیں ہُوا
اِتنا میں چُپ ہُوا کہ تماشہ نہیں ہُوا

ایسا سفر ہے جس میں کوئی ہمسفر نہیں
رستہ ہے اس طرح کا کہ دیکھا نہیں ہُوا

مشکل ہُوا ہے رہنا ہمیں اِس دیار میں
برسوں یہاں رہے ہیں ،یہ اپنا نہیں ہُوا

وہ کام شاہِ شہر سے یا شہر سے ہُوا
جو کام بھی ہُوا ،یہاں اچھا نہیں ہُوا

ملنا تھا ایک بار اُسے پھر کہیں منیر
ایسا میں چاہتا تھا ،پر ایسا نہیں ہُوا

Rate it:
Views: 1627
30 Jun, 2022
More Munir Niazi Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets