رہتی دنیا تک ہیں آباد پیغام حی علی الصلواۃ
گونج کون و مَکاں بالِیدَگی حی علی الفلاح
قوم وطن سے تو ملت اسلامیہ سے علم بلند
وعدہ اس کا سچا إِذَا جَآءَ نَصۡرُ ٱللَّهِ وَٱلفَتح
انتشار ملت میں پوشیدہ زوال قوم کی تقدیر امنگ
دن پہ جن کے ہو طاری رات کی سپیدئ سحر صبح
گرہن آفتاب سے چھپتے ہلال پہ زور جبر ایام
ہوئے خود سے جدا چاہتے مقام مبلغ مصباح
انجم خود محتاج انتظار اطہر نور دل فگار
روح قرآن سینوں میں جنکے ڈھلا وہ قد افلح