رہے میرا تجھ پر ہی ایمان آقاﷺ

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملاشیا

رہے میرا تجھ پر ہی ایمان آقاﷺ
میں پڑھتی ہوں دن رات قرآن آقاﷺ

میں دنیا کے جھنجھٹ میں الجھی ہوئی ہوں
"مری مشکلیں بھی ہوں آسان آقا"ﷺ

یہ صلے علی کے وضیفے کے بدلے
کھلے ہونٹوں پر میرے مسکان آقاﷺ

بتا دے مجھے تیرے در کے علاوہ
کہاں فیض پاتے ہیں سلطان آقاﷺ

درودوں کی کثرت رہے گی لبوں پر
گزاروں جو طیبہ میں رمضان آقاﷺ

ناموسِ رسالت کی خاطر ہمیشہ
ہے حاضر ، یہ حاضر مری جان آقاﷺ

اگر خاکِ بطحا کا تحفہ عطا ہو
ہو وشمہ نمانی پہ احسان آقاﷺ

Rate it:
Views: 467
15 May, 2019
More Religious Poetry