Add Poetry

ریڈ و میزبان سے ایک دوست کا شکوہ

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

جو دوست تھے دنیا کو میرے شعر سنانے والے
آج وہی ہیں میری آواز کو دبانے والے

تیری دوستی سے بہت کچھ سیکھا ہم نے
اب ہم نہیں تیری میٹھی باتوں میں آنے والے

جب کسی سے بھی تیرے مراسم نہ تھے
ہم لوگ تھے تیری سونی محفلوں کو سجانے والے

تم اس سچ کو کبھی جھٹلا نہیں سکتے
ہم ہی ہیں تجھے بلندیوں پہ پہنچانے والے

اب فون کر کے مناتے رہو تمام عمر
تیری محفل میں پلٹ کے نہیں آنے والے

اب تجھے اصغر جیسے لوگوں سے کیا غرض
تجھے مل گئے ہیں بہت نئے چاہنے والے

Rate it:
Views: 781
18 Sep, 2008
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets