زرا سا وقت بدلا ہے ہوا سے دوستی نہ کر

Poet: سید عقیل شاہ By: Syed Aqeel Shah, Sargodha

ذرا سا وقت بدلا ہے ہوا سے دوستی نہ کر
تجھے اُونچا اُڑا کے یہ کہیں آخر گرائے گی

کبھی مت ریت پہ لکھنا کوئی حرفِ وفا ایسا
ہوا لفظوں کی اِس ترتیب کو آخر مٹائے گی

تجھے جلتے ہوئے خیموں پہ ہے اُمید کیا ایسی
سلگتی آگ کو آ کر ہوا زیادہ جلائے گی

عجب اُمید ہے دیکھو حبس میں اب پرندوں کو
مگر آندھی اگر آئی شجر سارے گرائے گی

بہت غلطی پہ ہیں بستی کے باسی اِس چراغاں میں
ہوا اپنے سفر میں تو دیے سارے بجھائے گی

عقیل ایسی کوئی یاری تجھے کیا راس آنی ہے
ہوا کی دوستی تو خاک ہی تیری اُڑئے گی

Rate it:
Views: 1419
31 Jul, 2018