Add Poetry

زندگانی جاودانی بھی نہیں

Poet: امجد اسلام امجد By: captain, Islamabad
Zindagani Javedani Bhi Nahi

زندگانی جاودانی بھی نہیں
لیکن اس کا کوئی ثانی بھی نہیں

ہے سوا نیزے پہ سورج کا علم
تیرے غم کی سائبانی بھی نہیں

منزلیں ہی منزلیں ہیں ہر طرف
راستے کی اک نشانی بھی نہیں

آئنے کی آنکھ میں اب کے برس
کوئی عکس مہربانی بھی نہیں

آنکھ بھی اپنی سراب آلود ہے
اور اس دریا میں پانی بھی نہیں

جز تحیر گرد باد زیست میں
کوئی منظر غیر فانی بھی نہیں

درد کو دل کش بنائیں کس طرح
داستان غم کہانی بھی نہیں

یوں لٹا ہے گلشن وہم و گماں
کوئی خار بد گمانی بھی نہیں

Rate it:
Views: 2312
03 Jul, 2021
Related Tags on Amjad Islam Amjad Poetry
Load More Tags
More Amjad Islam Amjad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets