زمانے کو جلنے دو چلو اک ساتھ چلتے ہیں
نئی دنیا بسانے کو چلتے ہیں
ہمیں جیون کا ہر لمحہ تیرے نام کرنا ہے
یہی وعدہ نبھانے کو چلو اک ساتھ چلتے ہیں
سنا ہے مل کے چلنے سے مقدر جاگ اٹھتے ہیں
یہی بات آزمانے کو چلو اک ساتھ چلتے ہیں
زندگی کا سکون حاصل کرنے کو اک ساتھ چلتے ہیں