وزیر تعلیم
واہ کیا چیز یہ وزارت ہے
فنکشنوں میں مری ضرورت ہے
گرلز کالج میں آشکار ہوا
' زندگی کتنی خوبصورت ہے '
رسائی
یہ سفارش بھی خوب ہے
جیل خانے تلک رسائی ہے
کل تو پکڑا تھا ' آج چھوڑ دیا
' کیا اسیری ہے کیا رہائی ہے'
کمک
ہم بھی عزت سے فیل ہو جاتے ہیں
ایڈ اوپر سے گر نہیں آتی
وائیوا دو گے کس طرح عاصی
' شرم تم کو مگر نہیں آتی'