Add Poetry

زندگی کٹ گئی سزاؤں میں

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

زندگی کٹ گئی سزاؤں میں
تھی میں تنہا اداس راہوں میں

میری منزل ہے میری چاہت وہ
مانگتی ہوں میں دعاؤں میں

کتنے دن کٹ گئے جدائی کے
دیپ اک جل رہا ہے گاؤں میں

لاکھ میں نے سنبھالا چاہت کو
کیوں بکھر سی گئی ہواؤں میں

چاند کو جب کبھی تلاش کیا
دیر تک میں رہی خلاؤں میں

گر زمانہ بنا میرا دشمن
تیری صورت رہی نگاہوں میں

جب بھی تیری صدا ہوئی محسوس
آگے بڑھتی گئی میں چھاؤں میں

دور تک منتشر تھے سرخ گلاب
ایک کانٹا چبھا تھا پاؤں میں

Rate it:
Views: 284
23 May, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets