زندگی کے تھکے ھوئے نصاب مسلسل
اس کی یادوں کے ھیں باب مسلسل
وہ میرا ھے لوٹ کے میرے پاس آئے گا
خود کو دے رھی ھوں یہ فریب مسلسل
میرا دلدار ھی میرا نھیں رھا
اس حقیقت کا درد یہ عذاب مسلسل
کیا کمی رہ گئ میرے پیار میں جاننے کو
پڑھ رھی ھوں عشق کی کتاب مسلسل
وہ ملتا ھے مل کے بچھڑ جاتا ھے
میں نے دیکھے ھیں یہ خواب مسلسل