زندگی کے سفر میں کئی کھائیاں اور کھڈے ہیں
یہاں جدھر دیکھو پھڈے ہی پھڈے ہیں
مذاق ہی مذاق میں دوستوں نے ہماری عمر بڑھا دی
اب یوں لگتا ہے ہم اپنے آپ سے وڈے ہیں
شریفوں کو تو ساری دنیا لوٹتی رہی ہے
اور ہم نے برے لوگ بھی نہ چھڈے ہیں
جسے بھوت پریت ستائیں وہ اصغر سے رجوع کرے
ہم نے لوگوں کے گھروں سے بڑے بڑے جن کڈے ہیں