زندہ دل لوگ

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

ہم انسان ہیں کوئی پتھر نہیں ہیں
دنیا کی خبر ہے بےخبر نہیں ہیں

یہ جو سرخ دکھائی دیتی ہیں
میری آنکھیں ہیں ٹماٹر نہیں ہیں

ہم تو زندہ دل لوگ ہیں جاناں
کسی کے لیے درد سر نہیں ہیں

وہ بھی ہمیں طفل مکتب کہتے ہیں
جو کسی کالج کے پروفیسر نہیں ہیں

دنیا میں جتنے شیاطین کی بھرمار ہے
اتنے تو شاید جہنم کے اندر نہیں ہیں

Rate it:
Views: 502
04 May, 2011