Add Poetry

زنِ حسین تھی اور پھول چٗن کے لاتی تھی

Poet: علی زریون By: Laiba, sindh
Zan E Haseen Thi Aur Phool Chun Ke Lati Thi

زنِ حسین تھی اور پھول چٗن کے لاتی تھی
میں شعر کہتا تھا وہ داستاں سناتی تھی

منافقوں کو میرا نام زہر لگتا تھا
وہ جان بوجھ کے غصہ انھیں دلاتی

میں تیغ لے کے نکلتا تو لوگ دیکھتے تھے
وہ اسم پڑہتی تھی اور بھیڑ چھٹتی جاتی تھی

عرب لہو تھا رگوں میں، بدن سنہرا تھا
وہ مسکراتی نہیں تھی، دیئے جلاتی تھی

اٗسے کسی سے محبت تھی اور وہ میں نہیں تھا
یہ بات مجھ سے زیادہ اسے رولاتی تھی

یہ پھول دیکھ رہے ہو، یہ اسکا لہجہ تھا
یہ جھیل دیکھ رہے ہو، یہاں وہ آتی تھی

میں کچھ بتا نہیں سکتا وہ میری کیا تھی علیؔ
کہ اسکو دیکھ کے بس اپنی یاد آتی تھی

Rate it:
Views: 6039
25 Jun, 2021
Related Tags on Ali Zaryoun Poetry
Load More Tags
More Ali Zaryoun Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets