Add Poetry

زیست بھر میں اسے سوچتا رہ گیا

Poet: By: AB Shahzad, Mailsi

زیست بھر میں اسے سوچتا رہ گیا
پیار کا عمر بھر سلسلہ رہ گیا

طنطنہ ختم اس کا نہیں ہو سکا
ٹوٹا ہی جو نہیں رابطہ رہ گیا

آیا ہی وہ نہیں وعدہ کرکے صنم
راستہ اس کا میں دیکھتا رہ گیا

تھا جنونِ محبت نہیں بھولا ہوں
میں گریبان کو نوچتا رہ گیا

ہوئی رجعت نہیں لاکھ کی کوششیں
پیار الفت کا پھر سانحہ رہ گیا

طے مسافت نہیں ہوئی ہے دوستو
تھوڑا سا کرنا بس فاصلہ رہ گیا

یار بن متفنن ہی گیا ہے مرا
وہ ملا ہی نہیں آسرا رہ گیا

کوئی منکوب کا ہوتا ہی اب نہیں
میں اکیلا ہی تھا پارسا رہ گیا

سب گئے ہیں چلے اپنے گھر
سب سے پیچھے مرا قافلہ رہ گیا

Rate it:
Views: 308
26 Feb, 2021
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets