Add Poetry

ساری دنیا کے غم ہمارے ہیں

Poet: جون ایلیا By: مصدق رفیق, Karachi

ساری دنیا کے غم ہمارے ہیں
اور ستم یہ کہ ہم تمہارے ہیں

دل برباد یہ خیال رہے
اس نے گیسو نہیں سنوارے ہیں

ان رفیقوں سے شرم آتی ہے
جو مرا ساتھ دے کے ہارے ہیں

اور تو ہم نے کیا کیا اب تک
یہ کیا ہے کہ دن گزارے ہیں

اس گلی سے جو ہو کے آئے ہوں
اب تو وہ راہرو بھی پیارے ہیں

جونؔ ہم زندگی کی راہوں میں
اپنی تنہا روی کے مارے ہیں
 

Rate it:
Views: 20
26 Dec, 2024
Related Tags on Jaun Elia Poetry
Load More Tags
More Jaun Elia Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets