Add Poetry

سالِ نو کا سورج تیری زندگی

Poet: johar mumtaz By: johar mumtaz, lahore

سالِ نوکاسورج تیری زندگی میں لائے
وہ خوشیوں کی سحرجس کی شام نہ ہو

درو دیوار سارے خوشیوں سے مہکیں
کسی غم کا سایہ بھی سر بام نہ ہو

ہو ہر منزل تیرے قدموں کے نیچے
کوئی زندگی کا سفر تیرا ناکام نہ ہو

تیرےلیےہو زندگی کاہرقطرہ آبِ شفا
ہوجس سےمرض لاحق وہ جام نہ ہو

ہو میسر تجھے ہر گام پھولوں کا سفر
کانٹوں کا تیری راہ میں نام نہ ہو

کرتارہےگاجوہر تیری خوشیوں کی دعا
جب تک کہ میری زندگی کاانجام نہ ہو
 

Rate it:
Views: 624
31 Dec, 2013
Related Tags on Occassional / Events Poetry
Load More Tags
More Occassional / Events Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets