Add Poetry

سانحہ شیرشاہ کباڑی بازار

Poet: اشراق جمال اشہر چشتی By: اشراق جمال اشہر چشتی, دبئی -متحدہ عرب اما را ت

حلقئہ اسلام سے خارج شدہ انسا ن ہیں
کفر و ظلمت کے یہ دلدادہ بنے شیطان ہیں

بے رحم ، وحشی جبلت ، طلم پروردہ صفت
جہل کی چوکھٹ سے یہ چمٹے ہوئے دربا ن ہیں

خون کے دریا بہا کر بھی نہیں ان کو سکو ں
ظلم ڈھا کر بھی بنے بیٹھے ہوئے انجا ن ہیں

ملک کے غدا ر ہیں یہ دشمن ملت و دیں
کفر سے منسو ب انکے عہد و پیما ن ہیں

انکو سرکا ر دوعا لم صلی علیہ وسلم سےکو ئی نسبت نہیں
بو جہل ، شمر و یز ید انکے لیئے بھگو ا ن ہیں

حو ر و جنت کے دکھا کر خوا ب جھوٹے ، نوجوا ں
گھیرنا اس ملک میں انکے لیئے آ سا ن ہیں

آ ج بھی کچھ عقل کے اندھے یہا ں ایسے بھی ہیں
جو سمجھتے ہیں کہ یہ بھی صا حب ایما ن ہیں

دین کی تشریع نہ سمجھے کوئی ان کو اب یہا ں
یہ تو گمرا ہی ،ضلا لت کی اصل پہنچا ن ہیں

Rate it:
Views: 315
31 Oct, 2010
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets