Add Poetry

ساون

Poet: ایمن امن By: Aiman Burki, islamabad

اولین بہار کی بارش میں
خاموش آسمانوں تلے
اداس سے گلیوں میں
تنہا سی سڑکوں پہ
چلو ہم چلتے ہیں
انکا حصہ بنتے ہیں
بارش کی بوندوں میں
بھیگی سی آنکھوں سے
رم جھم کرتے سازوں میں
چلو ہم چلتے ہیں
انکا حصہ بنتے ہیں
اداس گلیوں میں
ویران سڑکوں پہ
ہم چلتے چلے جاتے ہیں
بارش کی بوندوں میں
بھیگے سے موسم میں
چلو دور تلک چلتے ہیں

Rate it:
Views: 1968
28 Jun, 2019
Related Tags on Rain/Barish Poetry
Load More Tags
More Rain/Barish Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets