Add Poetry

سب جہانوں میں صرف اللہ کی شہنشاہی ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

سب جہانوں میں صرف الله کی شہنشاہی ہے
جو یہ تسلیم نہ کرے یہ اس کی کم نگاہی ہے

ایسےلوگوں کوحق باتیں اچھی نہیں لگتیں
جن کےدلوں پہ جھوٹ و فریب کی سیاہی ہے

پیٹھ پیچھےکسی مسلماں کی غیبت کرنا
خیال رہے کےیہ بہت بڑی گمراہی ہے

آخرت میں سب کو اعمال کاپھل ملےگا
وہاں مدد کرنےوالاکوئی بہن نہ بھائی ہے

اپنے آپ کو اس دنیا کا مکیں نہ سمجھو
یہاں جو بھی آیا ہے وہ مسافرجیساراہی ہے

Rate it:
Views: 368
23 Jul, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets