سب جہانوں کا تو پرور دگار ہے
سب دنیا کا تو اکیلا مختار ہے
کسےغم دینا کس کو خوشی
اس پہ کسی اورکانہ اختیارہے
ان مسلمانوں کو ہدایت دینامولا
جن کا دل شرک میں گرفتار ہے
الله ورسول کی اطاعت ضروری ہے
کسی اور سےنہ اصغرکوسروکارہے
ان لوگوں کو شفا دینا میرے مولا
اس دنیا میں جوکوئی بیمار ہے
اس جہان میں وہی سچا مسلم ہے
جسےسب سےزیادہ حضورسےپیارہے