سب خوش رہیں آباد رہیں
Poet: علیؔ By: راحیل, Quettaسب خوش رہیں آباد رہیں
دل ان کے ہمیشہ شاد رہیں
کرین عزت سے گزر یہاں
ہر پل ہو قائم امن یہاں
ہوں پوری سب کی ضرورتیں
لوٹ آئیں سب کی مسکراہٹیں
حکمران ہو ایماندار یہاں
ہو قوم ذمے دار یہاں
جو قابل ہو اُسے پذیرائی ملے
ہر بےگناہ کو رہائی ملے
دل بھرے ہوں محبت کے ساتھ
نا ہو سلوک نفرت کے ساتھ
رہے قائم ہر دم پاکستان
ہے اختتام اس دعا کے ساتھ
More Pakistan Poetry






