سبز گنبد ہے روشن مری آنکھ میں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Malasiya

تازگی آپ ہیں روشنی آپ ہیں
بہتری آپ ہیں برتری آپ ہیں

سبز گنبد ہے روشن مری آنکھ میں
میرے ہونٹوں پہ کھلتی کلی آپ ہیں

یہ صدیق و عمر یہ علی و غنی
اِ ن کے چہروں پہ بھی روشنی آپ ہیں

یا نبی اب مدینہ دکھا دیں مجھے
میں ہوں عاجز جہاں میں سخی آپ ہیں

نعت کہنی ہے لیکن میں کیسے کہوں
مالکِ کل جہاں، شاعری آپ ہیں

اک نگاہِ کرم کاش وشمہ پہ ہو
میرے اطراف میں آپ ہی آپ ہیں

Rate it:
Views: 735
30 Nov, 2017
More Religious Poetry