Add Poetry

سبط ِ محبوب ِ خدا ہیں نیر ِ شہدا حسین

Poet: Azam Azim Azam By: Azam Azim Azam, Karachi

سبط ِ محبوب ِ خدا ہیں نیر ِ شہدا حسین
سچ کہوں میں اِس لئے ہیں شان میں یکتا حسین

آپ کی سیرت کے چرچے آج بھی ہر سمت ہیں
جو نظر رکھتا ہے اِس پر بنتا ہے اچھا حسین

زورِ باطل تھا یزیدی دور میں بے انتہا
آپ نے حق و صداقت کا کیا چرچا حسین

سر کو کٹوا کر زمینِ کربلا پر آپ نے
شریعتِ محبوبِ دارو کو کیا زندہ حسین

آبیاری خون سے کی کربلامیں آپ نے
باغِ دیں مُرجھا رہا تھا آپ نے سینچا حسین

آپ کے گھر کی فضیلت آئی ہے قرآن میں
آپ کا رب نے کیا ہے مرتبہ اعلیٰ حسین

بنتے آئے ہیں خدا بھی اور نبی بھی کچھ لعین
نہ زمانے نے ابھی تک آپ سا دیکھا حسین

ہر طرف دورِ یزیدی آگیاہے آج پھر
آئیے بہر ِمدد اِس و قت اے آقا حسین

میں تو تھا کمتر یہ احساں کردیا ہے آپ نے
آپ نے ہی مجھ کو بس اعظم بنایا، یا حسین

Rate it:
Views: 336
21 Dec, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets