سبھی تعریفیں ہیں اللہ کے واسطے

Poet: Asif Shaaki By: Asif Shaaki, Karachi

سبھی تعریفیں ہیں اللہ کے واسطے
کرتے ہیں شروع اسی رحمٰن و رحیم کے نام سے

کس طرح کر سکے نا چیز سی میری زباں تیری حمد
تو قوی تو ولی تو محی تو احد

بھٹکے ہوؤں کو تو راہ دکھائے تو ہر سو مل جائے
تو ہادی تو بدیع تو باقی تو صمد

قدیم سے عظیم تو ، کریم ہے حکیم تو
تو حمید تو معید تو مقیت تو کبیر امجد

تو غفار ہے جبار ، تو خالق ہے قہار
تو اول تو آخر تو ازل تو ابد

تو رحمن ہے رحیم ، تو رزاق ہے علیم
تو سمیع تو بصیر تو اللہ میں عبد

لب کھلیں تو میرے حمد و ثناء کے لیے
بے شک سب تعریفیں ہیں فقط اللہ کے لیے

Rate it:
Views: 411
04 Jan, 2011
More Religious Poetry