Add Poetry

سبھی دوستوں کے خیراندیش ہم ہیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

سبھی دوستوں کے خیراندیش ہم ہیں
لیکن اپنی زندگی میں بڑےپیچ و خم ہیں
سبھی کہتےہیں تیرےدشمن بہت ہیں
میری نظر میں یہ سبھی بہت کم ہیں
حاسد کوسچی خوشی نصیب نہیں ہوتی
آخر اس کےمقدر میں غم ہی غم ہیں
جو کسی کی زندگی جہنم بناتےہیں
ان کےگھر ایک دن بچھتےماتم ہیں
زندگی کو ایک نعمت سمجھ کرگزارو
ورنہ یہ سانسیں تو پھول پر شبنم ہیں

Rate it:
Views: 735
01 Dec, 2011
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets