Add Poetry

ستاروں کے جلو انکے در پر کرتے ھیں وضؤ

Poet: ا ے ایس عارف By: ا ے ایس عارف, Mississauga

مصطفیٰ یا مصطفیٰ تیری عظمت ھے سب سے جدا
(صلی الله علیہ و آلہ وسلم )
میں بندہ ناچیز ھوں کر دوں سب کچھ تجھ پر فدا

بخشش کا آسرا تو زندگی کا سہارہ تو
ھو دست مبارک کا سایہ سامنے ھو جب خدا

حضور اقدس میں ھو میری زندگی کا ھر سفر
ھو تیر ے ھی واسطے میری منزلوں کی انتہاء

آنکھیں زرا کھول کر محبوب خدا کو جان لو
دنیا میں ھے سب سے بڑا معراج کا وہ معجزہ

انسانیت کے واسطے وہ پاکیزگی کا راستہ
وہ عظیم تر ھیں عظیم تر وہ راھبر و راہنما

ستاروں کے جلو انکے در پر کرتے ھیں وضؤ
انہیں کے دم سے ھے پوری دنیا کا سلسلہ

وہ سرور کو نین ھیں وہ ھیں حبیب خدا
میری زندگی سنور جائے جو ھو انکی رضا

جہل کا ھر سو اندھیرا دور کیا آپ نے
آپ نور کا اوتار ھیں آپ ھیں محسن آپ آقا

انہی کے دم سے ھے عارف بات بنی ھوئی
رحم و کرم ھو خدا ان ھی کا ھے واسطہ
مصطفیٰ یا مصطفیٰ تیری عظمت ھے سب سے جدا
(صلی الله علیہ و آلہ وسلم )
 

Rate it:
Views: 470
24 Jul, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets