Add Poetry

ستارہ بار بن جائے نظر ایسا نہیں ہوتا

Poet: عنبرین حسیب عنبر By: Qaiser, Ottawa
Sitara Baar Ban Jaye Nazar Aisa Nahi Hota

ستارہ بار بن جائے نظر ایسا نہیں ہوتا
ہر اک امید بر آئے مگر ایسا نہیں ہوتا

محبت اور قربانی میں ہی تعمیر مضمر ہے
در و دیوار سے بن جائے گھر ایسا نہیں ہوتا

سبھی کے ہاتھ میں مثل سفال نم نہیں رہنا
جو مل جائے وہی ہو کوزہ گر ایسا نہیں ہوتا

کہا جلتا ہوا گھر دیکھ کر اہل تماشا نے
دھواں ایسے نہیں اٹھتا شرر ایسا نہیں ہوتا

کسی کی مہرباں دستک نے زندہ کر دیا مجھ کو
میں پتھر ہو گئی ہوتی اگر ایسا نہیں ہوتا

کسی جذبے کی شدت منحصر تکمیل پر بھی تھی
نہ پایا ہو تو کھونے کا بھی ڈر ایسا نہیں ہوتا

Rate it:
Views: 422
31 Mar, 2021
Related Tags on Ambreen Haseeb Amber Poetry
Load More Tags
More Ambreen Haseeb Amber Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets