Add Poetry

ستم ظریف تجھے کیا ملا ستا کے مجھے

Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, Karachi

ستم ظریف تجھے کیا ملا ستا کے مجھے
کیا چھوڑ جائے گا اتنے قریب آکے مجھے

کسی طوفان کی زد میں یہ میرا دل تو نہیں
کہیں لے جائے نہ سیلاب یہ بہا کے مجھے

میرا یقین رہے وصل یار پر باقی
فریب دیتے ہیں اکثر جھلک دکھا کےمجھے

یہی گمان ہے راتوں میں وہ بھی میرےلیئے
وہ خود بھی ٹوٹ کےروئے گاپھر رلاکے مجھے

یہ اذیتیں تو خود ساختہ نہیں ہیں میری
زمانہ ہنستاہے پھرکیوں یوں جلا کے مجھے

بکھر گئ ہوں میں کانچ کے برتن کی طرح
مرا نصیب گیا کرچیاں چھبا کے مجھے

ہمیں پہ جرم ہے عائد تلاش ہستی کا
غزل ملے گا کیا سولی پہ یوں چڑھا کے مجھے

Rate it:
Views: 696
10 Jun, 2015
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets