ہے یوں تو کہنے کو آدمی سے بھری ہوئی بزمِ دہر لیکن ہو آدمیت کا جس میں جوہر حقیقتاً وہ ہی آدمی ہے ہے بات تو جب ہر ایک سجدہ ادا ہو واعظ خلوصِ دل سے نہ ہوگی مقبول کوئی صورت کہ جو دکھاوے کی بندگی ہے