Add Poetry

سر پہ لگاتا خضاب ہے

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, KARACHI

بوٹے سے قد پہ اتنا اُچھلنا عذاب پے
گنجا ہے پھر بھی سرپہ لگاتا خضاب ہے

نخرے دکھائے اتنے کہ الله کی پناہ
اترائے اسطرح سے کہ جیسے نواب ہے

ہم کو تو صبر و زہد کی تلقین ہے مگر
اپنے لیے تو جام میں مہنگی شراب ہے

بھاشن عوام کو یہاں نیکی کے دے کہ خود
جاتا اس جگہ جہاں ملتا شباب ہے

پکڑا نہ جائے پھر سے خیانت کے جرم میں
کرتا یہ جرم منہ پہ لگا کے نقاب ہے

پھر سے یہ اقتدار کے لوٹے مزے کبھی
آنکھوں میں اسکی کب سے سہانا خواب ہے

دعوے کہن زدہ وہی عہد قدیم کے
پھر سے زباں پہ وہ ہی پرانا خطاب ہے

تیرے محل میں پھر سے نئی رونقیں لگیں
میرا یہ دیس آج بھی خانہ خراب ہے

اشہر کا ہر گناہ تو گناہ کبیر ہے
تیری مگر خطاء بھی صریحا ثواب ہے

Rate it:
Views: 375
17 Mar, 2010
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets