Add Poetry

سربلند

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammmad Siddique Prihar, Layyah

کچھ ایسی نقش ہے دل میں داستانِ کربلا
جھکنے نہیں دیتا غیر کے آگے دھیانِ کربلا

ذبح عظیم کی عملی تفسیر ہیں ابن علی
منیٰ میں ابتداء ہوئی ہے انتہا میدانِ کربلا

درد دل رکھنے والوں کی کمی نہیں آج
چھلک پڑتی ہیں آنکھیں سن کر بیانِ کربلا

پیش آئے ہوئے چاہے بیت گئی ہیں صدیاں
ہوئی ہے نہ ہوگی کسی کو پہچانِ کربلا

لکھ چکے ہیں لکھ رہے ہیں لکھتے رہیں گے
نہیں کرسکے گا مکمل کوئی دیوانِ کربلا

ہمت نہیں رہی دشمن میں مقابلہ کرنے کی
دیکھا جب سنا للکاررہا ہے جوانِ کربلا

ولادت کے ساتھ ساتھ رہے شہادت کے چرچے
مشہورہوگیا تھاحیات حسین میں عنوانِ کربلا

ہرچہرہ غمزدہ تھا ہر آنکھ اشکبارتھی
چلا مدینے سے جب پہنچامدینے کاروانِ کربلا

ملتی ہے سندِاعزازکامیاب ہونے کے بعد
عطاہوئی سند پہلے پھر ہوا امتحانِ کربلا

ملا رتبہ کربلامعلی کا دشتِ کربلا کو
لے آئے تشریف جب اس میں مالکانِ کربلا

عظمت دیکھیے کٹ کر بھی سربلند رہا
حسین کی طرح نہیں جھکے صدیقؔ اسیرانِ کربلا

Rate it:
Views: 334
19 Nov, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets