Add Poetry

سرکار مدینے والے

Poet: ارشد ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachi

چل کے آئے ہیں گنہ گار مدینے والے
تیری رحمت کے طلب گار مدینے والے

ہم خطا کار ہیں مکار ہیں میرے آقا
آئے ہیں ہم ہو کے لاچار مدینے والے

ہم خطا کار ترے در پہ چلے آئے ہیں
اک نظر ہم پہ بھی سرکار مدینے والے

Rate it:
Views: 420
14 Sep, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets