Add Poetry

سرکار ﷺ کا دربار نہیں دیکھ رہے کیا

Poet: نعمان کان By: نعمان کان, کراچی

سرکار ﷺ کا دربار نہیں دیکھ رہے کیا ؟
دربار میں دو یار نہیں دیکھ رہے کیا

تم دنیا کے معیار تو سب دیکھ رہے ہو
اللہ کا معیار نہیں دیکھ رہے کیا

کہتے ہو کہ قرآن میں ابو بکر کہاں ہے
تم آيت في الغار نہیں دیکھ رہے کیا

دلھا بنے آئے ہیں ابو بکر کے گھر میں
کونین کے سردار ﷺ نہیں دیکھ رہے کیا

صدیق امامت پر ہیں اور مقتدیوں میں
تم حیدر کرار نہیں دیکھ رہے کیا

ہر گھر نہیں اللہ کا گھر ہوتا میرے دوست
تم مسجد ضرار نہیں دیکھ رہے کیا

تحسین ابھی حق کے طرفدار بہت ہیں
یہ مجمع بیدار نہیں دیکھ رہے کیا؟

Rate it:
Views: 397
28 Aug, 2024
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets