Add Poetry

سرکشی

Poet: Irfan Ali By: Irfan Ali, Rawalpindi

اطاعتوں کو لے کر سرکشی ساتھ چلتی ہے
موت کے سائے میں زندگی ساتھ چلتی ہے

عشق کے سمندر میں چلے جفا وٴ ں کی ہوا
معصیت کدوں میں بندگی ساتھ چلتی ہے

نہ کرشمار میرا سنگ تراشوں میں یا رب!
بت کدوں سے نکل کر خودی ساتھ چلتی ہے

مہ خانوں میں بھی سن سکتا ہوں گونج ِ آذاں
کفرکےاندھیروں میں روشنی ساتھ چلتی ہے

نہ دے تشبیہ پتھر سے اپنے دل کو عرفان
وہ جذب کرتے ہیں پانی اورنمی ساتھ چلتی ہے
 

Rate it:
Views: 452
16 Apr, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets