سسرال میں جو جوائی رہتا ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

سسرال میں جو جوائی رہتا ہے
وہاں بن کےوہ حلوائی رہتا ہے
سب کےلیےگوشت بھی بنانا پڑتا ہے
سب کہتےہیں یہاں کسائی رہتا ہے
بیچارہ سالی کا منگیتربن کرآیا ہے
اپنی بیوی کا بن کر بھائی رہتا ہے
سب گھرانے کی حجامت بناتا ہےوہ
بچےکہتےہیں ابو نہیں یہاں نائی رہتاہے
سالےاپنےجوتےپالش کرا کہ کہتےہیں
ہمارے ساتھ ہمارا پیربھائی رہتا ہے

Rate it:
Views: 422
06 Dec, 2011