Add Poetry

سسکتے آب میں کس کی صدا ہے

Poet: بشیر بدر By: Abdul Rehman, Peshawar

سسکتے آب میں کس کی صدا ہے
کوئی دریا کی تہہ میں رو رہا ہے

سویرے میری ان آنکھوں نے دیکھا
خدا چاروں طرف بکھرا ہوا ہے

اندھیری رات کا تنہا مسافر
مری پلکوں پہ اب سہما کھڑا ہے

سمیٹو اور سینے میں چھپا لو
یہ سناٹا بہت پھیلا ہوا ہے

حقیقت سرخ مچھلی جانتی ہے
سمندر کیسا بوڑھا دیوتا ہے

پکے گیہوں کی خوشبو چیختی ہے
بدن اپنا سنہرا ہو چکا ہے

ہماری شاخ کا نوخیز پتا
ہوا کے ہونٹ اکثر چومتا ہے

مجھے ان نیلی آنکھوں نے بتایا
تمہارا نام پانی پر لکھا ہے

Rate it:
Views: 536
07 Jul, 2021
More Bashir Badr Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets