آ گیا وہ ماہ جس کا تھا ہمیں بھی انتظار
ماہ رمضاں تیری آمد مرحبا جی مرحبا
مسجدوں کی رونقیں بڑھ رہیں ہیں آج پھر
خوب آئے گا مزہ مرحبا جی مرحبا
سب تم رو رو کر خدا مانگ لو جو بھی ہے آس
جشن رمضاں کا مناو مرحبا جی مرحبا
خوب افطاروسحر کی نعمتیں تم لوٹ لو
یہ ہے رمضاں کی سعادت مرحبا جی مرحبا
اپنے میں تو سب گناہ اب بخشوا کر جاوں گا
دل سے ہے نکلی صدا مرحبا جی مرحبا
پہلے بھی چرچے تھے تیری آمد کے اے ماہ
اب بھی ہے یہ ہی بکار مرحبا جی مرحبا