Add Poetry

سلامت رہو، رب عمریں بڑھائے

Poet: طارق اقبال حاوی By: Tariq Iqbal Haavi, Lahore

سلامت رہو، رب عمریں بڑھائے
کرو جو تمنا، وہ پوری ہو جائے
جنم دن مبارک
جنم دن مبارک
بچپن سے لے کر آج تلک میں
یہ رسمی جملے سنتا آیا
ان اڑتے جھڑتے سالوں میں
بہت سے سپنے بنتا آیا
بچپن سے اچھے جیون کے
جو سپنے ذہن پہ لادے ہیں
نصف عمر کٹی اور یہ اب تک
ادھورے ہیں اور آدھے ہیں
تعبیروں کی رفتار ہے کم
سانسوں کی رفتار زیادہ ہے
جب فاصلہ ہے آدھے کا
تو اب میرا یہ ارادہ ہے
بس اسی لئے یہ سوچا ہے
نئے سپنے اب نہ دیکھوں گا
جو آدھے ادھورے رہ گئے ہیں
ان کی تکمیل کا سوچوں گا
تاوان لاحاصل جیون کا
میں تھک گیا بھرتے بھرتے
سب کو خوش رکھنے کی کوشش
میں تھک گیا کرتے کرتے

Rate it:
Views: 9746
04 Mar, 2021
Related Tags on Birthday Poetry
Load More Tags
More Birthday Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets