Add Poetry

سند مغفرت

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

 لب پہ آتی ہے دعاجائیں مدینے میں
ہم عاصیوں کوسرکاربلائیں مدینے میں

مل رہی ہیں جوہمیں محبوب کاصدقہ
وہ نعمتیں رب تعالیٰ کی کھائیں مدینے میں

نبی کے غلاموں کی آرزوہے یہ بھی
محفل میلادسرورانبیاء کی سجائیں مدینے میں

دررسول سے ملتی ہے سندمغفرت کی
سنورجاتے ہیں مقدرہم بنائیں مدینے میں

گزرتے رہے میرے آقاجدھرجدھرسے
مہک رہی ہیں اب بھی فضائیں مدینے میں

لطف جب ہے صبح وشام مسجدنبوی میں
رب کی بندگی میں سرجھکائیں مدینے میں

پڑجائے گنبدخضریٰ پہ جب پہلی نظر
ایک دعامیں مانگوسب دعائیں مدینے میں

ثناء خوان رسول ہے ذرہ ذرہ کائنات کا
پڑھتی ہیں جھوم کردرودہوائیں مدینے میں

ہوجاتے ہیں مالامال دہلیزمصطفی پر
ہوتی ہیں سرکارکی ایسی عطائیں مدینے میں

کہابادشاہ نے میراخط پیش کردینا
اﷲ کے محبوب جب تشریف لائیں مدینے میں

صدیق ؔ سب ثناء خوانوں کی طرح میری بھی
تمناہے مدحت رسول کی سنائیں مدینے میں
 

Rate it:
Views: 496
21 Jun, 2020
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets