Add Poetry

سنگِ مرمر کا فرش

Poet: ابنِ منیب By: ابنِ مُنیب, سویڈن

(نثرِ لطیف میں ایک تجربہ)

میں نے کہا میرا بچہ بیمار ہے، تڑپتا ہے
اُس نے کہا میں تجھے سنگِ مرمر کا فرش بنوا دیتا ہوں
اُس کے ایڑیاں رگڑنے سے خراب نہیں ہو گا

میں نے کہا مجھے جرائم پیشاؤں سے ڈر لگتا ہے
اُس نے کہا میرے ساتھ چل، میں تجھے آہنی سلاخوں میں بند کرتا ہوں
وہاں کوئی مجرم نہیں

میں نے کہا میں تجھے اپنا محافظ مانتا ہوں، کمائی میں حصہ دُوں گا
اُس نے کہا یہ ناکافی ہے، مجھے تیرا بازو اور تیرا گھر بھی درکار ہیں
اور تُو عمر بھر میرا احسان مند رہے گا

میں نے کہا مجھے خدا کی تلاش ہے، اُسے کیسے پاؤں؟
وہ ہنس دِیا، ارے ناداں تجھے خدا نہیں مِل سکتا
تُو میری عبادت کر!

Rate it:
Views: 354
12 May, 2018
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets