Add Poetry

سوالی بن بن کر میں پھرتا رہا

Poet: ayesh By: ayesh, Peshawar

سوالی بن بن کر میں پھرتا رہا
تیرےدرکےسواہردرپہ جھکا
بہک گیاتھامیں بھٹکنےلگا
بھلاکرتجھےبہت ہی خوارہوا
جوبھی تھامیراسب تونےدیا
جسےمیں اپنازوربازوسمجھتارہا
عیش و عشرت میں وقت میراکٹتارہا
تیری یادسےغافل سفرطےکرتا رہا
دوام نہیں یاں ہوگی ہرچیز فنا
مٹ جائیگی میری ہستی بھی ہوجائیگی فنا
مجھکوپھرسےجگاکہ ایسےہی کریگازندہ
جیسےپیڑوشجرکوزمیں سےھےنکالا
ہوں سجدےمیں پڑاھےاشک رواں
دیتاہوں بس تجھ ہی کو صدا
ہرچیزتیرےخوف سےہیں لرزاں ہوا
اک میں تھا جوبےخوف رہا
رہناسداتوہی میرے ہمراہ
نہیں کوئی آسرادوں جسکوصدا
بخش دےمیرےسارےگناہ
نہیں ہوگی اب کوئی بھی خطا
نہ کوں ومکاں نہ زمیں آسماں
میں مانگتاہوں بس تیری رضا
عائش کب سےتیرےدیدکاپیاسا
نہ حوروں کی نہ بہشت کی تمنا

Rate it:
Views: 492
04 Dec, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets