Add Poetry

سولی پہ چھڑھانا واجب ھے

Poet: pakistani By: pakistani, ksa

جس دیس میں ماؤں بہنوں کو اغیار اٹھا کر لے جائیں
جس دیس سے قاتل غنڈوں کو اشرار چھڑا کر لے جائیں

جس دیس کی کوٹ کہچری میں انصاف ٹکوں میں بکتا ھو
جس دیس کا منشی قا ضی بھی مجرم سے پوچھ کے لکھتا ھو

جس دیس کے چپے چپے پر پولیس کے ناکے لگتے ھوں
جس دیس کے مندر مسجد میں ہر روز دھما کے ھوتے ھوں

جس دیس میں جان کے رکھوالے خود جانیں لیں معصوموں کی
جس دیس کے عادل بہرے ھوں آھیں نہ سنیں مظلوموں کی

جس دیس کی گلیوں کوچوں میں ہر سمت فحاشی پھیلی ھو
جس دیس میں بنت ھوا کی چادر بھی داغ سے میلی ھو

جس دیس میں آٹے چینی کا بحران فلک تک جا پہنچے
جس دیس میں بجلی پانی کا بحران فلک تک جا پہنچے

جس دیس کے عھدے داروں سے عھدے نہ سنبھالے جاتے ھوں
جس دیس کے سادہ لو انسان باتوں سے ٹالے جاتے ھوں

اس دیس کے رھنے والوں پر ہتھیار اٹھانا واجب ھے
اس دیس کے ھر اک لیڈر کو سولی پہ چھڑھانا واجب ھے
واجب ھے ھاں یہ واجب ھے

Rate it:
Views: 3377
23 Jul, 2011
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets